اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے پاکستان میں سفارش کرنے والے کو معطل کر دیا جائے گا وزارت خارجہ نے اپنے ملازمین اور افسران کو ایک مراسلے کے ذریعے وارننگ دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں اب کوئی سفارشی کلچر نہیں چلے گا اس حوالے سے وزارت خارجہ نے سخت احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنے ملازمین اور افسران کو ایک مراسلے کے ذریعے وارننگ دے دی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ سفارش کرنے والے افسران کو اب معطل کر دیا جائے گا۔جب کہ سفارش کرنے والے کی شکایت سروس ریکارڈ میں بھی لگائی جا سکتی ہے۔وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے ملازمین اپنے مفاد میں سفارش کرنے سے پرہیز کریں۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد کئی خرچے بھی کم کر دئیے اور کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا۔24 اگست کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔ اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹیم بھی اس سادگی مہم میں انکے ساتھ ہے اور اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن سے قبل بھی پروٹوکول کے خلاف نعرے لگاتی تھی۔عمران خان کے وزراء نے بھی اب پروٹوکول لینا چھوڑ دیا ہے ۔عمران خان کے کئی وزراء پروٹوکول کے بغیر سفر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سفارشی کلچر ختم کرنے میں بھی پی ٹی آئی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔