اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے پانامہ لیکس میں ملوث پاکستانیوں کے خلاف عید الفطر کے فوری بعد منظم اور جامع کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے ابتدائی طور پر ہوم ورک شروع کردیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی نے پانامہ لیکس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے سابق و موجودہ سیاسی رہنمائوں کے خلاف عید الفطر کے فوری کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پہلے ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز بھیجے گی تاہم رضا کارانہ طور پر یہ ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے آفشور کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے پانامہ لیکس کو خفیہ دستاویزات کا اب تک کا سب سے بڑا انکشاف کہا جا رہا ہے ، پانامہ کی ایک لا فرم ہے جو امیر لوگوں کے لیے ایسی کمپنیاں بناتی ہیں جہاں وہ اپنا پیسہ چھپا سکیں ۔ 1977 سے قائم پانامہ بیس اس کمپنی نے دنیا بھرمیں اپنا بزنس پھیلا رکھا ہے جو سالانہ فیس لے کر لوگوں کے مالی معاملات کی بھی دیکھ بھال کرتی ہے ۔اس کی ویب سائٹ پر بیالیس ممالک میں چھ سو لوگ کام کرتے ہیں ۔ موزیک فانسیکا کے ٹیکس کے پناہ گاہ سمجھے جانے والے ممالک سوئٹرز لینڈ ، قبرص،برطانوی جزیروں جیسے مقامات پر کام کرتی ہے ۔ یہ دنیا کی چوتھی بڑی آف شورز سروسز فراہم کرنے والی فرم ہے جو تین لاکھ کمپنیوں کےساتھ جڑی ہے۔سب سے مضبوط رابطہ برطانیہ ہے جہاں اس فرم کی نصف کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد کیسے ٹیکس چوری کرتے ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 48
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276