رئیس انصاری … بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی حالات اور سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کا نیا سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس دوستی کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے چینی زبان سکھانے کے لیے پاکستانی طلبہ کو چین بھجوا نے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستانی طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی حکومت کی مدد سے سکالرشپ کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 130 طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چین بھیجا جائے گا۔
چیف منسٹر چائنیز لینگوئج سکالرشپ کے تحت 39 طالب علم بیجنگ پہنچ گئے۔دیگر طلبا کو چینی زبان سکھانے کے لیے چین کے دوسرے شہروں میں بھیجا جائے گا۔ بیجنگ پہنچنے والے طلبا نے بتایا کہ وہ چینی زبان کا 2 سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد پاکستان جا کرسی پیک منصوبے کے لیے کام کریں گے۔ ہر طالب کو کورس کے دوران ماہانہ 2800 چینی یوان دیے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی صحافیوں کا ایک وفد بھی چینی حکومت کی دعوت پر چین کے دورے پر ہے۔ جسے قبلائی خان کی تعمیر کردہ دیوار چین کی سیر کرائی گئی۔