حکومت نے عمران خان کے احتجاج موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا اور اسلام آباد انتظامیہ کو تمام راستے کھولنے کی ہدایت کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نےکنٹینرز لگا کر بندکئے گئے تمام راستے کھولنے کی ہدایت کی ہے جس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائےگا ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا موخرکرنے کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں،ہمیں اعلیٰ عدلیہ پراعتماد کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تمام کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے 2نومبر کے ممکنہ دھرنے کے باعث کنٹینرز لگا کر سڑکیں بلاک کی گئیں تھیں ۔