counter easy hit

حکومت نے اپنے اگلے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بنا لیا

The government plans to meet its next target

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نےتوانائی شعبے کے لئے 200 ارب روپے کے سکوک بونڈ ٹو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکوک بونڈ ٹو کے اجرا سے متعلق وزارت خزانہ نے 29 جولائی کو بینکوں کے ساتھ اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کریں گے۔ اجلاس میں وزارت توانائی سمیت دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس لے حکام بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں توانائی کے شعبے کی مالی ضرورت پوری کرنے اور لیکویڈیٹی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سکوک بونڈ کے اجراء کے ذریعے فنانسنگ کے انتظام کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سو ارب روپے کے سکوک بونڈ حکومتی ساورن گارنٹی پر جاری کئے جائیں گے۔اس سے پہلے بھی سکوک بونڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 500 مربع گز کے گھر اور 1000 سی سی انجن کی حامل گاڑی رکھنے والے ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مالی سال 2018 کے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے ابھی پانچ دن کا وقت باقی ہے۔ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم یقیناً ایسے افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈینینس کے تحت اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی مرتبہ ٹیکس ریٹرنزجمع کرانے اور اثاثے ظاہر کرنےکی آخری تاریخوں میں توسیع کی ہے مگر اب ہم نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ایسے 80 سے ایک کروڑ افراد کی فہرست مرتب دی ہے جن کے پاس 500 یا اس سے زائد مربع گز کا گھر اور ایک ہزار یا اس زائد سی سی انجن کی گاڑی اور بیرون ملک بنک اکاؤنٹس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسے تمام افراد کو مختلف دورانیے میں نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ اس طرح ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website