لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک سیاستدان بھی ایماندار اور سچا نہیں ہے، حکومت کچھ نہیں کرے گی جوہوگا سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نےکہا ہے کہ دھرنے کے دوران (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ، حکومت نے کچھ نہیں کرنا ، اس حوالے سے جو کچھ ہوگا وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سیاستدان کے بار ے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شخص ایماندار ہے اور جھوٹ نہیں بولتا ، ہمیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ، ایک دوسرے کودیوار سے لگانے سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا ۔