خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بجٹ پیش نہیں کرے گی، بجٹ بنانا اگلی حکومت کا حق ہے۔
پرویز خٹک اور شوکت یوسف زئی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک کسی اور کا بجٹ بنانا پری پول رگنگ ہے ،ادارو ں کے خلاف بیان ناقابل برداشت ہے ۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ہیلی کاپٹر ضرورت کے مطابق کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے،پی ٹی وی حملے میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث نہیں تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اتنی تیز میٹرو کہیں نہیں بنتی جتنی کے پی کے میں بن رہی ہے۔