کراچی: لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کے ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
The grandson killed from the firing of grandfather on family disputes in Landhi area of Karachi
لانڈھی کے رہائشی 60 سالہ زیارت گل نے گھریلو جھگڑے پر اپنے بیٹے اور بہو پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ڈھائی سالہ پوتا مصطفیٰ جاں بحق ہوگیا جبکہ 30 سالہ بیٹا ناصر، 26 سالہ بہو روبینہ اور 4 سالہ پوتی مدیحہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 60 سالہ زیارت گل نے فائرنگ بیٹے بہو اور پوتے، پوتی پر کی تھی۔