counter easy hit

حکومت کا بارش سے متاثرہ کسانوں کیلئے شاندار اعلان، بڑی خوشخبری سنادی

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جو نقصان ہوا ہے،اس میں جن فصلوں کا پچاس فیصد نقصان ہوا ہے ، اس میں کسانوں کو ان کی سرمایہ کاری واپس کردیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے 0ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ قدرتی آفات آنے پر ڈپٹی کمشنر اپنے علاقوں کا سروے کرتے ہیں ،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جو نقصان ہوا ہے،اس میں جن فصلوں کا پچاس فیصد نقصان ہوا ہے ، اس میں کسانوں کو ان کی سرمایہ کاری واپس کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نقصانات کے سروے کے بعد ہم یہ بتا سکیں گے کہ کس ضلع میں کتنا تقصان ہوا ؟اس کے بعد کسانوں کومعاوضہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اوراللہ تعالیٰ کاایک تعلق بھی ہوتا ہے جب قدرتی آفات سے نقصان ہوتا ہے تو کسان اس کو اللہ تعالیٰ کی مرضی سمجھ کر صبر کرتاہے ۔ یاد رہے کہ کوہِ سلیمان پر حالیہ بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، راجن پور میں سینکڑوں ایکڑ پر گندم کی تیار فصل خراب ہوگئی، حاجی پور سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئے، درہ کاہ سلطان سے گزرنے والے سیلابی ریلے نے کئی بستیوں میں تباہی مچادی۔کوہ سلیمان پر ہونے والی بارشوں نے راجن پور میں تباہی مچادی، درہ کاہ سلطان سے گزرنے والے 71 ہزار کیوسک کے ریلے سے بستی خلاسرہ، بستی سیوڑہ، سمیت درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں۔سیلاب نے سینکڑوں ایکڑ پر تیار گندم کی فصل بھی تباہ کردی متاثرہ افراد کہتے ہیں سال بھر کی محنت اور جمع پونجی پانی میں بہہ گئی۔انتظامیہ کہتی ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہےدیہاتیوں کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پہلے انتظامیہ کی جانب قسم کی فلڈ وارننگ جاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website