اسلام آباد (ویب ڈیسک) شریف خاندان کو این آر او دلوانے کیلئے قطری وزیر خارجہ کی جانب سے رابطہ کیے جانے کا دعویٰ، رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان سے قطری وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران این آر او دینے کی درخواست کی،
لیکن یہ واضح نہیں کہ این آر او کس کیلئے مانگا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے ملک میں این آر او سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔ اس حوالے سے خود حکومت کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کیسز ختم کروانے کیلئے حکومت سے این آر او مانگ رہی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی سعودی عرب کے دورے سے واپسی کے بعد بتایا کہ ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ اپوزیشن کے سیاستدانوں کو این آر او دیا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کام کھول کر سن لیں، کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ اس حوالے سے اب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ شریف خاندان کو این آر او دلوانے کیلئے قطری وزیر خارجہ کی جانب سے رابطہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان سے قطری وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران این آر او دینے کی درخواست کی۔ چوہدری منطور کا کہنا ہے کہ لیکن یہ واضح نہیں کہ این آر او کس کیلئے مانگا گیا ہے۔ حکومت نہیں بتا رہی ہے کہ این آر او کس نے اور کس کیلئے مانگا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اور حکومتی وزیر فیصل واڈا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کو این آر او دلوانے کیلئے ایک دوست ملک نے رابطہ کیا ہے۔ تاہم فیصل واڈا نے دوست ملک کا نام نہیں بتایا۔ جبکہ ذرائع کا بھی دعویٰ ہے کہ قطری وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران شریف خاندان سے متعلق وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو کی تھی۔