لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی افراد کو کوٹہ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔خصوصی افرادکو کوٹہ پر تدریسی اور غیر تدریسی سٹاف پر بھرتی کیا جا ئے گا۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معذور افراد کو 3 فیصد کوٹے پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے اشتہار 25 جنوری کو دیا جا ئے گا۔ بھرتی کیلئے معذور افراد 9 فروری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جن کی سکروٹنی 12 فروری تک مکمل کی جا ئے گی۔ مختص کوٹے پر آنے والے افراد کی حتمی فہرستیں 20 فروری کو آویزاں کی جائیں گی اور منتخب ہونے والے امیدواروں کو تعیناتی کے تحریری احکامات 22 فروری کو جاری کئے جا ئیں گے ۔علاوہ ازیں محکمہ پولیس کے کلریکل سٹاف کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اے آئی جی ایڈمن نے نئی تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کردیئے ۔ اے آئی جی ایڈمن نے نئی تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کردیئے ۔پروموشن کمیٹی نے 11سینئرکلرکس کواسسٹنٹ اور 19 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی ہے