پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا
لاہور: پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ، پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن میں برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں موقف اپنایا ہے ۔
پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ نے بھارت کو بتا دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم قربانیاں دی ہیں ۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفاد ہے ۔ دونوں دہشت گردی کے خطرے اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں ۔ اس سے پہلے امریکا بھی پاکستان مخالف بھارت کی آن لائن پٹیشن خارج کر چکا ہے ۔