کراچی: گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے اور وزیر اعظم جلد شہر قائد کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
The Growth of Karachi is the development of Pakistan, Governer Sindh
گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے شمالی ٹریک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے گورنرسندھ کو شمالی حصے کے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کررہی ہے، گرین لائن، لیاری ایکسپریس وے اورایم نائن کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوں گی، کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم جلد کراچی کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔