counter easy hit

دنیا کی سخت ترین پاک فوج کے ہاتھوں ہی تربیت پانے والے سعودی فوجی اپنے ولی عہد کی حفاطت کیلئے پاکستان پہنچے تو ان کے ساتھ کیا ہوا؟ خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حفاظت کے لیے شاہی محافظوں کا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق دو سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے
دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔اس موقع پر سعودی سفارتی ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے جب کہ ان کے ساتھ ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔ سعودی ولی عہد کا قیام وزیر اعظم ہاوس جبکہ وفود کے لیے نجی ہوٹل بک کر لئیے گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہد کے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔انکی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ سعودی ولی عہد کی میڈیکل ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر استعمال آنے والی اشیاء پر مشتمل پانچ ٹرک نجی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔ان ٹرکوں میں سعودی ولی عہد کی ورزش کا سامان ہے ،ان کا زیر استعمال آنے والا فرنیچر بھی ان ٹرکوں میں موجود ہے جبکہ اشیاء خوردو نوش کے علاوہ ںتازہ ترین خبر کے مطابق ۔سعودی ولی عہد کی حفاظت کے لیے 123 شاہی محافظوں پر مشتمل دستہ بھی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔یہ دستہ ہمہ وقت سعودی ولی عہد کی حفاظت پر مامور ہوگا۔اس دستے کے اراکین کو انکی مخصوص جگہوں پر تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی فوج کے 10ہزار اہلکار پاک فوج سے تربیت حاصل کر چکے ہیں ۔ اور اب جب سعودی ولی عہد کی حفاظت کیلئے سعودی فوج کا دستہ پاکستان پہنچا ہے تو پاکستانی عوام میں اس حوالے طنزیہ کیفیت پائی جاتی ہے کہ کیا سعودی عرب کو دنیا کی بہترین فوج پاکستانی فوج پر اعتماد نہیں جو ہم سے ہی تربیت پانے والے ہمارے ہی ملک میں اپنے ولی عہد کو سیکیورٹی دیں گے ۔ واضح ہو کہ وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔