لاہور: گوجرانوالہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اور درجنوں افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریہ کو ہنگری میں پولیس نے پکڑ لیا، 35 سالہ ملزم انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔
گوجرانوالہ میں دہشت کی علامت اور بھتہ خور گینگ چلانے والا خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریا آسٹریا میں گرفتار، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم پر 70 افراد کے قتل کا الزام ہے جبکہ بھتہ خوری اور اغوا کے درجنوں مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب ہے۔ ملزم کو آسٹریا میں پاکستانی قصائی بھی کہا جاتا ہے۔ عاطف عرف عاطی لاہوریہ اپنا نیٹ ورک آسٹریا سے چلا رہا تھا۔ پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو ہنگری میں ہی رکھا گیا ہے۔