counter easy hit

پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاک سرزمین پارٹی نے کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے آج سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

The head of the psp to start the protest movement

The head of the psp to start the protest movement

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی آج ایک احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے،تحریک کا خاتمہ یا تو ہماری زندگی پر ہوگا یا مسائل کے حل پر۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا کوئی وقت نہیں، یہ اب ہماری سانسوں سے وابستہ ہے،تحریک کی شکل تبدیل ہوسکتی ہے مگر تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پاکستان کے لوگوں کی خاطر واپس آئے ہیں، 2013 میں کسی کے کہنے پر دیار غیر نہیں گئے تھے۔ سربراہ پاک سر زمین پارٹی کا کہنا تھا کہ لوگ الیکشن لڑتے ہیں اور پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ہمارے آنے کے بعد بہت سے لوگ کراچی کی بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website