کراچی……گٹار اور اس کے تیز ترین سروں کے نام،موسیقی کی ایک شام، کاہوا کراچی میں اہتمام۔ مغربی طرز کی جدید موسیقی اور خاص طور پر الیکٹرک گٹار بجانے والوں کو اجاگر کرتا کانسرٹ منعقد کیا گیا۔کانسرٹ کا مقصد گٹار ایمپلی فیکیشن کے ایک ایسے بین الاقوامی نام کی پاکستان میں باقاعدہ لانچ ہے جسے بہترین ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی راک موسیقی میں تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ منتظمین کے مطابق کسی بھی قسم کی اہم سرپرستی، توجہ سپورٹ یا پروموشن کے بغیر موسیقی کی صنعت سے جڑے بین الاقوامی شہرت یافتہ نام کی پاکستان میں دلچسپی اور پھر آمد کسی معجزے سے کم نہیں۔ کانسرٹ پرفارمنس ہو، البم کی ریکارڈنگ ہو یا ریلیز۔ بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود ایک عرصے سے ہر حوالے سے ماند پڑتی پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اس طرح کے بین القوامی شہرت یافتہ میوزک برینڈ کی دلچسپی اور توجہ تازہ ہوا کے ایک جھونکے کی مانند ہے۔