کراچی: محکمہ ریلوے اور سندھ حکومت کی چپقلش کے باعث منصوبے کی راہ سے تجاوزات ختم نہ کی جاسکیں۔ 43 کلومیٹر ٹریک پر صرف 30 فیصد تجاوزات ختم کی جاسکیں۔
کراچی کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ سرکلر ریلوے شہریوں کیلئے اب بھی ایک خواب، محکمہ ریلوے اور سندھ حکومت کی چپقلش سرکلر ریلوے کے ٹریک پر تجاوزات ختم نہ کرسکی۔ مقررہ وقت پر منصوبے کا سنگ بنیاد کھٹائی میں پڑگیا۔ محکمہ ریلوے اور سندھ حکومت کی چپقلش کے باعث منصوبے کی راہ سے تجاوزات ختم نہ کی جاسکیں۔ 43 کلومیٹر ٹریک پر صرف 30 فیصد تجاوزات ختم کی جاسکیں، ریلوے حکام کے مطابق منصوبے پر کام کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کا کہنا ہے آپریشن ریلوے کی درخواست پر روکا گیا، کام نہ ہونے کا ذمہ دار محکمہ ریلوے ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی دی گئی تاریخ 25 دسمبر کو منصوبے کا سنگ بنیاد مشکل نظر آرہا ہے۔