انسداد دہشت گردی کیس کی سماعت آج ہورہی ہے جس میں عدالت کے طلب کرنے کے بعد پر سربراہ تحریک انصاف عمران خان عدالت پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران پی ٹی وی، پارلیمنٹ پر حملے اور سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد سمیت چار مقدمات میں پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا اور موقف اختیار کیا کہ مقدمات جھوٹ پر مبنی اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان تفتیشی آفیسر انیس اکبر کو تحریری بیان دے کر چلے گئے، وہ صرف دو منٹ کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ آئے۔