عدالت عظمیٰ میں آج منگل کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنیوں اور پی ٹی آئی کے لئے مبینہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لینے کی بناء پر عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس میاںثاقب نثار کی سر براہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اس حوالے سے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔