سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کیس کی تیسری سماعت شرو ع ہوچکی ہے۔
جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3 رکنی پاناما عملدرآمد بینچ جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد آج کیس کی تیسر سماعت کرے گا جس میں شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔ آج بھی سماعت کے موقع پر فریقین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور دیگر اپوزیشن اراکین سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔ وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آمد پر ان کا کہنا تھا کہ آج انشاءاللہ دلائل مکمل کرلوں گا۔
وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں جن کے آج دلائل دیئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت عظمیٰ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرانے کے بعد کیس کی سماعت میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے وکیل سمیت شیخ رشید بھی اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 20 اپریل کو شریف خاندان کی منی ٹریل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جسے 60 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے گزشتہ ہفتے 10 جولائی کو دس جلدوں پر مشتمل اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جس کے مطابق شریف خاندان کے معلوم ذرائع آمدن اور طرز زندگی میں تضاد ہے۔