اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں شروع ہوگئی۔
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ کررہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دینا شروع کردئیے ہیں۔ خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا حکم نامہ پڑھ کرسنایا اورکہا کہ حکم نامہ پڑھنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ سپریم کورٹ نے کس نوعیت کی تحقیقات کا ٹاسک دیا تھا، عدالت اپنے حکم میں تحقیقات کی سمت کا تعین کر چکی ہے، خواجہ حارث نے عدالت کی طرف سے پوچھے گئے 13 سوالات پڑھ کر سنائے گئے، سپریم کورٹ کے سوالات میں نوازشریف سے متعلق تحائف کا ذکرتھا جب کہ سپریم کورٹ نےنوازشریف کیخلاف کسی مقدمےکودوبارہ کھولنےکاحکم نہیں دیا تھا۔