سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت آج دوبارہ ہوگی۔
The hearing will be held today in the Supreme Court of Jahangir Tareen disqualification
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ آئینی درخواست کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت نے جہانگیر ترین کے وکیل سے 5 سوالات کے جواب طلب کیے تھے۔ عدالت کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات میں سوال نمبر ایک جہانگیر ترین کا ٹرسٹ کب بنا؟ سوال نمبر 2، جہانگیرترین کی آف شور کمپنی کب بنی؟ سوال نمبر 3، کمپنی کا لیگل اور بینیفیشل آنر کون ہے؟ سوال نمبر 4، آف شور کمپنی کتنی رقم سے کب بنائی گئی اور سوال نمبر 5، 2002 سے 2017 تک جہانگیرترین نے بچوں کو رقم بطور گفٹ کتنی مرتبہ بھجوائی؟