اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز آج انتقال کر گئیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے بھی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ حکومت قانون کے مطابق شریف خاندان کے اہل خانہ کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
اس ضمن میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز طبیعت بگڑنے پر لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن جاؤں گا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور بیگم کلثوم نواز کو پاکستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ان کی وفات تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابقوزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے بتایا کہ بیگمکلثوم نواز کے پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی،جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا،کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب ہوگئی ۔ لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی کل رات طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی۔ان کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے جواب دے دیا۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ان کے آخری وقت تک شوہر اور بیٹی کے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کا علم نہیں تھا ۔