counter easy hit

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی پھر عروج پر پہنچ گئی

The heat reached

The heat reached

سورج دن بھر آنکھیں دکھاتا رہا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑی، رحیم یار خان اور موہنجودڑو میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔
لاہور: (یس اُردو) میدانی علاقوں میں ناراض سورج کے وار جاری ہیں۔ گرمی پھر عروج پر ہے۔ رحیم یار خان اور موہنجودڑو میں 45 ڈگری گرمی نے شہریوں کو پسینے میں شرابور کر دیا ہے۔ نوابشاہ میں پارہ 43 اور جہلم میں 42 ڈگری رہا۔لاہور میں بھی سارا دن تپتی دھوپ کا راج رہا، جس سے پارہ بھی بڑھ کر 41 ڈگری ہو گیا۔ بہاولپور میں درجہ حرارت 41، ملتان میں 40 درجے رہا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی لہر مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔