counter easy hit

آرمی چیف اور امام کعبہ کی تاریخی ملاقات ۔

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی.پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی.اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے.ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے.ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا.یاد رہے کہ آج آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.اس ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، یاد رہے کہ اس سے قبل خبر یہ تھی کہ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کہا پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے ، دہشت گردی کےخاتمے کے لیےمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمان کا دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب تعلقات اورمسلم اُمہ کو مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستانی عوام سعودی عرب سےگہری وابستگی رکھتے ہیں، دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے۔اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان سےتعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website