counter easy hit

گجرات کی تاریخ کا ہتک عزت کا سب سے بڑا دعویٰ دائر

the history of Gujarat

the history of Gujarat

گجرات(صغیر احمد قمر ) گجرات کی تاریخ کا ہتک عزت کا سب سے بڑا دعویٰ دائر ، تفصیلات کے مطابق کھوکھر غربی کے رہائشی پیپلز پارٹی گجرات کے مرکزی رہنما اور چوہدری احمد مختار و قمرزمان کائرہ کے دست راست ملک سی این جی سرگودھا روڈ گجرات کے چیف ایگزیکٹو ملک نادر حسین نے جھوٹا گیس چوری کا مقدمہ درج کروانے پر مینجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس لاہور سمیع الرحمن پراچہ یو ایف جی انجینئر سوئی گیس گجرات محمد آصف ایسوسی ایٹ انجینئر سوئی گیس گجرات اور محمد اشرف ملہی سب انسپکٹر حال تعینات تھانہ صدر گجرات کے خلاف 50کروڑ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا مذکورہ بالا دعویٰ کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سول جج گجرات شفاقت علی نے محکمہ سوئی گیس کے الزام علیہان اور محمد اشرف ملہی سب انسپکٹر کو 21اپریل کے لئے بذریعہ نوٹس اصالتاََ طلب کر لیامحکمہ سوئی گیس اور محمد اشرف ملہی سب انسپکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے باہم صلاح و مشورہ ہو کر ملک سی این جی سرگودھا روڈ گجرات کا گیس میٹر اتار دیا تھا اور ان کے خلاف الزام لگایا کہ مذکورہ بالا سی این جی نے غیر قانونی طریقے سے دو کروڑ تین لاکھ 6سو40روپے کی گیس چوری کی ہے اس بابت ملک نادر حسین کے خلاف تھا نہ کنجاہ میں ایف آئی آر نمبر 400/13بجرم 462-Eت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا لیکن بعدازاں کیس کا ٹرائل ہونے کے بعد مورخہ 28جولائی 2015ء کو اسپیشل جج برائے سوئی گیس کیسز تھانہ کنجاہ محمد احمد حسنین خاں نے ملزم ملک نادر حسین کو مقدمہ سے باعزت بری کر دیا تھا