ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پراداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے فلمسازوں نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اب فلم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل ریلیزہوگی۔ناموربالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کی فلم چیٹ انڈیا کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کررہے تھے فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیزہونی تھی تاہم بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پر اب ’چیٹ انڈیا‘ 25 جنوری کے بجائے 18 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پراداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے فلمسازوں نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اب فلم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل ریلیزہوگی۔25 جنوری کو ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ اور بھارتی سیاستدان بال ٹھاکرے کی زندگی پرمبنی فلم ’ٹھاکرے‘ بھی ریلیز ہورہی ہے، فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی نے بال ٹھاکرے کا مرکزی کردارادا کیا ہے، لہٰذا شیوسینا جماعت کے ممبران نہیں چاہتے کہ فلم ’ٹھاکرے‘ کے ساتھ کوئی اورفلم ریلیز ہو اسلیے انہوں نے ’چیٹ انڈیا‘ کے ہدایت کار سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی فلم کی ریلیزکسی اوردن ملتوی کردیں۔ شیوسینا کی درخواست کے بعد ’چیٹ انڈیا‘ کو مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل یعنی 18 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل بھی شیو سینا فلم کے سیکریٹری بالا لوکرے نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے دھمکی دی تھی کہ 25 جنوری کو وہ کوئی اورفلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔