نیو یارک: فکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”بلیڈ رنر ٹونٹی فورٹی نائن” ریلیز کے پہلے ہفتے 3 کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی۔
سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر کے سلسلے کی دوسری فلم شائقین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب، بلیڈ رنر ٹونٹی فورٹی نائن نے ریلز کے پہلے ہفتے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کما کرسب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ادرس ایلبا اور کیٹ ونسلٹ کی فلم “دی ماؤنٹین بیٹوین اس” دوسرے نمبر پر رہی، جس نے ایک کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔ تیسرے نمبر پر رہی، ہارر فلم اٹ نے رواں ہفتے بھی 95 لاکھ ڈالر کما لیے ہیں۔ اینیمیٹڈ فلم مائی لٹل پونی 88 لاکھ ڈالر کما کر چوتھے نمبر پر رہی۔