لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ پنجاب زبیراحمد نیازی کے والد ڈاکٹر اقبال خان نیازی قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں،مرحوم کی نمازجنازہ صبح د س بجے داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر اقبال خان نیازی مجاہد ملت مولانا عبد الستار خان نیازی کے بھانجے تھے۔مرحوم ڈاکٹر اقبال خان نیازی کے صاحبزادے زبیر احمد خان نیازی حفیظ اللہ نیازی ،انعام اللہ خان نیازی ،سید اللہ خان نیازی اور عرفان اللہ خان نیازی کے بھانجے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہصوبے میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے،سرمایہ کاری کے لئے کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کو کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں سردار عثمان بزدار سےچیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کوسرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پید اکرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہداف کا تعین کرکے ان کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی استعدادکار میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کارو ں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیاگیاہے اور پنجاب میں کاروباری ماحول کو بہت بہتر کیا گیا ہے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہوگی اور نہ ہی کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے دی جائے گی،صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لئے ساز گار او رآسان ماحول کی فراہمی سے معیشت کو استحکام حاصل ہوگا،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجو دہیں،ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو فعال کردار ادا کرنا ہے۔