counter easy hit

حکومتی گھر کے بھیدی نے راز فاش کر دیا

The hometown of the government has secured secrets

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد اب شاہد خاقان عباسی کی باری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اب کون گرفتار ہوگا کہ سوال پر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ شاہد خاقان عباسی جلد جانے والے ہیں۔اسحاق ڈار، علی عمران ،سلمان شہباز ملک سے فرار ہوگئے، نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور اور بیٹی ضمانت پر ہیں، ملک بہتر حال میں تھا تو یہ سارے لوگ مفرور یا جیل میں کیوں ہیں؟ پیپلز پارٹی پر مقدمات ن لیگ کے دور میں بنائے گئے۔فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام شکلوں کیلئے جیلیں کم پڑ گئی ہیں، عوام ان سے پوچھیں گے 30ہزار ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں گیا،65سال سے معیشت تباہ کرنے والے آج ہم سے سوال کر رہےہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ کے سیکیورٹی حصار کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں لیکن ایک سابق وزیراعظم خیرات میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے بیٹھا جو وزیر اعظم زکوٰة میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے دے وہ معیشت کا کیا حال کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایلیٹ کلاس کا احتساب ہوجائے تو ملک ترقی کرتا نظر آئے گا، حکومت میں آنے سے پہلے ان کی فنانشل صورتحال دیکھ لیں، نفیسہ شاہ اور ان کے والد نے عزیر بلوچ سے دیت میں 80کروڑ روپے لئے، یہ لوگ ارب پتی بن گئے لیکن حساب اور سوال ہم سے کر رہے ہیں۔ملک پر انہوں نے قرضہ چڑھا دیا اب ہم ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں پراپرٹی ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا، سوشل میڈیا پر بےنامی جائیدادکےالزامات جھوٹے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website