لندن……سوٹ بوٹ اور ٹائی اب صرف انسانوں کے لیے مخصوص نہیں ، برطانیہ میں ریس کے گھوڑے کے لیے دنیا کا پہلا تھری پیس سوٹ تیار ہوگیا۔
تھری پیس سوٹ، گلے میں ٹائی، سر پہ کیپ، یہ ہے ریس کا گھوڑا موراسٹیڈ جس کے لیے تیار کیا گیا ہے دنیا کا پہلا ہارس تھری پیس سوٹ۔ماڈل ٹیلرز کی ایک ٹیم نے یہ سوٹ چار ہفتے میں تیار کیا۔ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ گھوڑے کا سوٹ بنانے کے لیے خالص قسم کا ٹوئڈ کپڑا استعمال ہوا جو کسی انسان کے تھری پیس سوٹ کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے اور بطور ڈیزائنر ایک گھوڑے کے لیے تھری پیس سوٹ بنانا ان کے کیرئیر کا بڑا چیلنج تھا۔ چیلٹین ہیم انگلینڈ میں سالانہ جوکی فیسٹیول ہونے جارہا ہے اور سب کو امید ہے کہ اس بار توجہ کا مرکز سوٹڈ بوٹڈ موراسٹیڈ ہی ہوگا۔