سڑکوں پر گھومنے والے جانور اکثر اوقات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ،لیکن برازیل کی پولیس نے اب جانوروں کو بھی قانون کے مطابق سزا دینی شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی پولیس نے گاڑی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ایک گھوڑے کو جیل میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے ’نوسا سینوورااپاریسڈا‘ میں پولیس نے ایک گھوڑے کو اس وقت حوالات میں ڈال دیا، جب ایک کار مالک نے اس پر گاڑی کو لات مارنے کر نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ فیسیرو نامی اس پالتو گھوڑے کے مالک نے پولیس کی اس حرکت پر بھرپور احتجاج کیا، تاہم 24گھنٹے بعد کار مالک کو نقصان کی رقم ادا کرنے کے بعد پولیس نے گھوڑے کو چھوڑ دیا۔