کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے میزبان انگلینڈ کوہرادیا، فیورٹ انگلینڈ 20رنز سے اپ سیٹ شکست کھاگیا، ملنگا اورڈی سلوا نے سری لنکا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انگلینڈ کیساتھ وہ ہوگیا جو انگلینڈ سمیت کسی نے بھی نہ سوچا تھا، ورلڈکپ کی کمزورٹیم سری لنکا نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کو مات دےدی، لاستھ ملنگا اور دھنن جایاڈی سلواکی تباہ کن باؤلنگ کے باعث لنکا 233رنز کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ ملنگا نے 4،ڈی سلوا نے 3،اشورواودانا نے 2 اورنوان پردیپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔سٹوکس نے 82رنز کی شاندارناقابل شکست اننگزکھیلی لیکن ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکے،جوروٹ نے57رنز بنائے۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر232رنز بنائے، انجلیومیتھیوزنے 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لنکا کی طرف سے فرنینڈو نے 49 اور مینڈس نے 46رنز بناکر مجموعے میں اپنا حصہ ڈالا۔ انگلینڈ کی طرف سے آرچراورووڈ نے 3،3 جبکہ عادل نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ شکست کے بعد انگلینڈ کے 6میچوں کے بعد بھی 8پوائنٹ ہی رہے ہیں تاہم سری لنکاکے 6میچوں کے بعد6پوائنٹ ہوگئے ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 43
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276