ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہاکہ عمران خان نواز شریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہيں ، وہ تاثر دینا چاہتےہيں کہ دھرنوں کے پیچھے تیسری قوت ہے جبکہ رانا ثنا بولے عمران خان تعاون کو کمزوری نہ سمجھیں، کسی کو قانون ہاتھ ميں لے کر شہر بند کرنے کی اجازت نہيں دیں گے۔
عمران خان کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہےکہ عمران خان سیکورٹی اداروں کا نام استعمال کرکے سیاست مضبوط کرنا چاہتے ہیں ، سپریم کورٹ میں پاناما کا کیس چل رہاہے، دھرنے کا کوئی جواز نہیں ۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی مقبولیت میں کمی اور اگلے انتخابات میں ہار کا احساس ہو چکا ہے اسی لیے احتجاج کر رہے ہیں، لوگوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔