ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کھلاڑیوں کی فیملیزپاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے پلیئرز اور معاون اسٹاف کو میگا ایونٹ کے دوران صرف 15 روز کیلیے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 21 دنوں کے بعد ہی انھیں جوائن کرپائیں گی، تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی فیملیزپاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے پلیئرز اور معاون اسٹاف کو میگا ایونٹ کے دوران صرف 15 روز کیلیے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 21 دنوں کے بعد ہی انھیں جوائن کرپائیں گی،اس طرح 16 جون کو شیڈول پاک بھارت میچ کے موقع پر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور دیگر موجود نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا، بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے دوران بیگمات اور گرل فرینڈزکوساتھ لیجانے پرپابندی لگادی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی پرفارمنس نے بورڈ کو جھٹکا دیا تو بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیئے، انگلینڈ سے مایوس کن شکست نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اوسان خطا کردیئے۔ کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر برقرار رہے بورڈ نے اس کا حل ڈھونڈ لیا بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے نہ تو بیگمات ساتھ ہوں گی اور نہ ہی گرل فرینڈز ساتھ ہونگی۔ بی سی سی آئیکے اس فیصلے پر سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کہتے ہیں ٹیم گیارہ ماہ دورے پر رہتی ہے، بیگمات اور گرل فرینڈز کو ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے، خراب پرفارمنس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 130
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276