ممبئی: بالی ووڈ میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے خوب چرچے ہیں اور اب وہ نوجوان اداکار کارتک آریان پر مر مٹی ہیں، جن کی اب ایک فلم بھی آ رہی ہے، بالی وڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان نے فلم ’سونو کے تیتو کی سوئٹی‘ سے ایسی مقبولیت حاصل کی
آریان کارتک بہت خوبرو اداکار ہیں، ان کے مداحوں کی فہرست میں تیزی سے اضافہ ہوگیا، اس کے بعد سیف علی خان کی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان نے بھی کارتک کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا اور یوں ان کی جانب مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی، اب یہ بھی خبر ہے کہ بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم ’لکا چھپی‘ کی عکس بندی آخری مراحل میں ہے جس کا ایک گانا شوٹ کرتے ہوئے کارتک آریان زخمی ہوگئے ہیں، گانے کے لیے رقص کرتے وقت کارتک کی ٹانگ میں ایسی چوٹ لگی کے وہ چلنا تو دور کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، جس سے اب شاید ان کی فلم بھی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے ،