The House did not answer Will take to the Roads, Bilawal Bhutto
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو چار مطالبات ماننا ہوںگے،ایوان میں جواب نہ ملا تو سڑکوں پر جواب لیں گے۔
وفاقی حکومت کو دئیے گئے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد میں ناکام ہوگئی ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت پارلیمنٹ میں احتساب سے خوفزدہ ہے، اگر ہمیں ایوان میں جواب نہیں ملے گا تو پی پی سڑکوں پر جواب لے گی ۔