لاہور: نومنتخب سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس ایوان کو افہام و تفہیم سے چلاﺅں گا، شور کا جواب کارکردگی سے دیں گے، کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہوگا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے ،میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں ایوان کو اچھے طریقے سے چلاﺅں گا ،اعتماد کا اظہار کرنے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں ، تمام اراکین میرے لئے محترم ہیں ، عمران خان کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتاہوں ، یہ شور مچانے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے
نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایوان منصفانہ طریقے سے چلایاجائے،لیگی ارکان اسمبلی کے احتجاج پرطنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بولنے دیں ان کوزخم زیادہ لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کاتقدس پامال کرنےوالوں کوروکنا ہوگا،ہماری نیک نیتی عوام دیکھے گی۔