اسرائیلی جیلوں میں زیادتیوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال اور مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل کی جیلوں میں جبرو تشدد اور میڈیکل سہولیات نہ ملنے پر فلسطینی قیدیوں نے 9 دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیل حکومت کے ٕخلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ اسرائیلی فورسز نےچیک پوسٹ کی طرف بڑھتے مظاہرین پر گولیاں چلادیں ، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 500پر کوئی الزام نہیں ہے۔