counter easy hit

خاوند کی بیوی کے ہاتھ میں جان دینے کی خواہش پوری

واقعہ رواں سال اکتوبر میں پیش آیا لیکن اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

The husband wish to die at hand of wife

The husband wish to die at hand of wife

بیجنگ:چین میں میاں بیوی کے قابل رشک پیار نے ہزاروں دلوں کو اداس کر دیا،خاوند کی بیوی کے ہاتھ میں جان دینے کی خواہش پوری ہو گئی۔چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تو رواں سال اکتوبر میں پیش آیا لیکن اس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ ننگبو شہر کے 92 سالہ فینگ کی شادی 66 برس قبل ہوئی،اب ان کی اہلیہ کی عمر 95 سال ہے ،فینگ کو دل کا دورہ پڑا تو اسے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا جو ہسپتال کی تیسری منزل پر واقع آئی سی یو میں تھا،اسی دوران اس کے جیون ساتھی کو ہڈی کا فریکچر ہو گیا اسے بھی اسی ہسپتال لایا گیا اور چودھویں منزل کے وارڈ میں رکھا گیا۔
کافی دن گزرنے کے بعد جب اہلخانہ کو محسوس ہوا کہ اب فینگ کے بچنے کی بہت کم امید ہے تو انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں اپنے مریض کو گھر لے جانے کی اجازت دیدی جائے تاکہ وہ آخری سانس گھر میں لیں لیکن فینگ نے جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس کی بیوی کو لایا جائے ،میں نے اسے ایک ماہ سے نہیں دیکھا، وہ اس کے ہاتھوں میں جان دینا چاہتا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بیوی کو لانے کا بندوبست کیا،جب میاں بیوی اکٹھے ہو گئے تو وہ ڈیڑھ گھنٹہ ایک ساتھ رہے۔ اس موقع پر خاتون نے اپنے شوہر کا بازو تھامے رکھا اوراسی دوران فینگ کی جان نکل گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website