روات(اسد حیدری) این اے 52 مسلم لیگ ن اسلام آباد کے نظریاتی ورکرز ڈاکٹر طارق فضل چوئدری کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے۔ ٹکٹ ملنے کی صورت میں ضلعی اور یوسیز تنظمیوں کا بائیکاٹ کا اعلان۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کارکردگی ناقص رہی کیف وزارت ملنے کے باوجود رورل سرکل کی پسماندگی دور نہ کی۔ ووٹ کی عزت کیساتھ نظریاتی مخلص لیگی کارکنوں کی عزت کا خیال رکھا جائے۔ چوہدری توصیف احمد این اے ۵۲ نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دے گئے تو مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گئی۔ افضال احمد مغل ایڈووکیٹ الیکشن 2018کی آمد مسلم لیگ ن رورل سرکل نے پرانے نظریاتی کارکنوں سے رابطے یوسی ہمک میں ورکرز کنونشن اور یوسی سہالہ روات میں میٹنگز تفصیلات کے مطابق این اے 52رورل سرکل میں الیکشن 2018 کے حوالہ سے پرانے نظریاتی اور مخلص کارکنوں سے رابطوں کے حوالہ سے یونین کونسل ہمک میں ورکرز کنونشن جبکہ یونین روات اور سہالہ میں مٹینگز کا سلسلہ جبکہ اسلام آباد کی دیگر یونین کونسلز سطح پر ورکرز کنونشن کروانے کا فیصلہ۔ کنونشن اور میٹنگزمیں سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن اسلام آباد افضال احمد مغل ایڈووکیٹ۔ جنرل سکریٹری چوہدری توصیف۔ سیکرٹری اطلاعات چوہدری فرید۔ صدر مسلم لیگ یوسی روات چوئدری مشتاق۔ جنرل سکریٹری راجہ ظہیر اکبر۔ سابق امیدوار برائے وائس چیئرمن مسلم لیگ ن روات چوئدری غضنفر گجر۔ لیگی رہنماء چوہدری آصف نواز ،چوہدری کامران۔ ملک حمید سمیت دیگر پرانے مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضال مغل ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام آباد میں ٹکٹ کی فراہمی نظریاتی اور پرانے مخلص کارکنوں کو اہمیت دی جائے نہ کہ پیرا شوٹ اور انوسٹرز کو کو کہ مختلف پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ ہمُمشکل وقت میں بھی اپنے قائدین میاں نواز شریف۔ میاں شہباز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ ورکرز کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ الیکشن میں ڈاکٹر طارق فضل چوئدری کو ٹکٹ دیا گیا تو الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرے گئے۔ ڈاکٹر طارق وزرات اختیارات ہونے کے باوجود رورل علاقوں کی پسماندگی دور نہ کئی اور نہ ہی عوام علاقہ سے رابطہ رکھا گیا۔ ورکرز کنونشن میں فیصلہ۔ جنرل سکریٹری مسلم لیگ ن اسلام آباد چوئدری توصیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کی عزت کے ساتھ نظریاتی کارکنوں کی عزت کا خیال رکھا جائے۔