counter easy hit

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

The important meeting of the National Security Committee under the chairmanship of the PM will be today

The important meeting of the National Security Committee under the chairmanship of the PM will be today

امریکی صدر نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کے اعلان پر پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے جب کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو وارننگ بھی دی گئی۔ امریکی صدر کے بیانات کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جوابی حکمت عملی کے لیے پاکستان نے دوست ممالک سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز سعودی کا بھی دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آج وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور مشیر قومی سلامتی شریک ہوں گے۔ جب کہ وزارت دفاع، خارجہ، خزانہ، داخلہ کے وفاقی وزرا اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی اور مؤثر ردعمل دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خارجہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز پاک فوج کے آپریشنز پر بریفنگ دیں گے جب کہ دفاعی حکام پاک افغان بارڈر کی صورتحال سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے شرکا کو اپنے دورہ سعودی عرب سے بھی آگاہ کریں گے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر کے سامنے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو امریکی کسی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارےکردار اور اعتماد کو تسلیم کیے جانے کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website