اسلام آباد: مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد کا کہنا ہے کہ ہم نے اس حکومت میں پہلی دفعہ ہفتے کے سات دن کام کیا، کئی ایسے کام دیکھنے کو ملے جوپچھلی حکومتوں میں نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جناح کنونشن میں حکومت کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں حکومت کی جانب سے عوام کو 100 روزہ ایجنڈے سے آگاہ کرنا ہے ۔تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اوروفاقی وزرا کی شریک ہیں۔ جبکہ غیر ملکی سفیر بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔ خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عمران خان ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ اگر مختصر جائزہ لیا جائے گا تو سو روزہ ایجنڈا میں سے 34 نکات کا تعلق وفاق سے تھا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 34 میں سے 28 اہداف کو حاصل کر لیا ہے جبکہ 18 نکات پر کام جاری ہے۔ ہماری حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہایت ایمانداری سے شفاف اندازمیں خودکو قابل احتساب ٹھہرایا، ترقی کی بنیاد رکھنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ اہم تھا، ہم نے کفایت شعاری کو اپنایا۔انکا کہنا تھا کہ مکانات کی تعمیر سےروزگار کےلاکھوں مواقع پیداہوں گے،لوکل حکومتوں کو مکمل با اختیار بنایاجائےگا،پنجاب میں ولیج کونسلز تشکیل دی جائیں گی ، اسلام آباد:ترقی کی بنیاد رکھنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے زیادہ اہم تھا، نہایت ایمانداری سے شفاف اندازمیں خودکو قابل احتساب ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن پروگرام حکومت کے فلیگ شپ پروگرام میں سے ایک ہوگا، سوشل پروٹیکشن پروگرام وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہے ،دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا، فصلوں ، لائیو اسٹاک ، فشریز ، پانی کی مارکیٹوں کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں ، سیاحتی پروگرام کیلیے فریم ورک مکمل کرلیا،سی سی آئی میں پیش کیاجائےگا۔