عالمی مارکیٹ میں تیزی اور بھارت سے درآمدی سوتی دھاگے کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگنے پر پاکستان میں فی من کپاس دو سو روپے مزید مہنگی ہوکر سات ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان شروع ہوگیا ہے ۔مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے بھارت سے درآمدی سوتی دھاگے پر4 ماہ کے لئے اینٹی ڈپمنگ ڈیوٹی لگادی گئی ہے ۔ جس سے بھارت سے درآمدی سوتی دھاگے پر 26 سے 55 روپے فی کلو تک اانٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگ گئی ہے۔ساتھ ہی امریکا اور چین کی کاٹن مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں مین تیزی کے باعث مقامی مارکیٹ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے میں فی من کپاس کی قیمتوں میں تین سو روپے اضافہ ہوچکا ہے ۔