پنجاب کےچیف سیکریٹری او ر آئی جی پولیس کی تنخواہوں میں بالترتیب چار اور پونے چار لاکھ روپے کاریکارڈ اضافہ کردیا گیاجس کے بعد دونوں بیوروکریٹس کی تنخواہیں ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گئیں ، تنخواہوں میں اضافہ سپیریئر ایگزیکٹو الاؤنس کے تحت کیا گیا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دو اعلیٰ ترین افسر تنخواہوں میں اضافہ بھی سب سے بڑھ کر ہوگئے۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کی ماہانہ تنخواہ میں 4لاکھ روپے جبکہ آئی جی کی تنخواہ میں پورے 3لاکھ 75ہزار روپے اضافہ کیا گیا ،تنخواہوں میں اس اضافے کی سمری پنجاب سول سیکریٹریٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی تھی جن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔سمری میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور امن و امان کے حوالے سےان افسران کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے دونوں اعلیٰ افسروں کی تنخواہوں میں تازہ ترین اضافے کا اطلاق 26جنوری 2017 سے ہوگا، سپیریئر ایگزیکٹو الاؤنس کے تحت ملنے والی تنخواہ سےٹیکس کٹوتی قواعد کے مطابق ہوگی۔