نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان کی یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔
The Independence Day of Pakistan celebrating in the United Nations
گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں 200 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے اور یہ پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریب کا پیغام دنیا میں امن اور خوشحالی ہے۔