راولپنڈی;ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آزاد امیدوار کو جوجیپ کا نشان ملا ہے کہا جا رہا ہے کہ وہ راولپنڈی سے ملا ہے ؟ اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ہر چیز کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے اور عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو نشان آلاٹ کرنا افواج پاکستان کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،اور جیپ کوجورنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،وہ ہمارانہیں، ہماری کوئی سیاسی جماعت ہے نہ ہی سیاسی وابستگی، سیاسی جماعتوں کادوسروں پرالزام لگاکرالیکشن لڑنا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ایسے کوئی انتخابات نہیں ہوئے جس سے پہلے سیاسی جماعتوں نے ایسی باتیں نہ کی ہوں،پاک فوج اپنے اس موقف پر آج بھی قائم ہے کہ عوام ملک کی بہتری کے الیکشن ڈے پر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے نکلیں اور جس جماعت اور لیڈر کو آپ کا دل کرے بغیر کسی خوف کے اسے ووٹ کاسٹ کریں۔