اسلام آباد(یس نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر کے فوجی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے روایتی الزام تراشی شروع کردی اور حملے کی مکمل تفصیلات سے پہلے ہی بعض چینلز نے اسے پاکستان کا گیم پلان تک قرار دے ڈالا۔
بھارتی چینلز کی روایتی ہٹ دھرمی سے لگتا ہے کہ کہیں حملہ مودی سرکار کا رچایا ہوا بھارتی ڈرامہ تو نہیں؟بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اڈے پرحملے میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، حملہ کرنے والوں کی تعداد 4تھی ،جنہیں ہلاک کردیا گیا۔ حملے کے دوران بیرکوں میں آگ بھڑک بھی اٹھی تھی۔