لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر پرحملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے، یہ قرارداد تحریک انصاف کی مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ حملے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بال بال بچ گئے، جس پر پنجاب اسمبلی میں حملے کیخلاف قرار جمع کروا دی گئی ، صوبائی اسمبلی میں قرار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ نے جمع کروائی جبکہ مزمتی قرار داد کے متن میں لکھا تھا کہ ایوان بھارتی فوج کے حملہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، بھارتی فوج ایل او سی پربزدلانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےہزاروں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر بھارتی فوج حملے میں بچ گئے، ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول کے قریب پر واز کر رہا تھا جس کی بھارت کو بھی اطلاع دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اپنے قریبی عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاﺅں گئے تھے ،لائن آف کنٹرول کے قریب قائم بھارتی پوسٹ سے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔